مصر،قاہرہ میں شدید دھند کے باعث کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے 26افراد ہلاک، متعدد زخمی

اتوار 31 جنوری 2016 21:09

مصر،قاہرہ میں شدید دھند کے باعث کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے 26افراد ..

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31جنوری۔2016ء) مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں شدید دھند کے باعث کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس سے 26افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

اتوار کوغیر ملکی میڈیا کے مطابق قاہرہ کی مین شاہراہ پر دھند کی وجہ سے متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس سے ہلاکتیں ہوئیں۔پولیس کے مطابق دو درجن سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں حادثے کے بعد شاہراہ کئی گھنٹے بند رہی جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :