Live Updates

(ن) لیگ دھاندلی کر نیوالوں کو تحفظ دینا اپنا فر ض سمجھتی ہے ‘جب ہمیں کہیں سے انصاف نہیں ملے گا تو احتجاج ہماراجمہو ری اور آئینی حق ہے“ حکمران عوام کی بجائے خود کو ریلیف دینے کی پا لیسی پر گامزن ہیں ‘موجودہ حکومت کے اقتدار میں آنے سے کر پشن اور مہنگائی جیسے مسائل میں خطر ناک اضافہ ہو چکا ہے‘تحر یک انصاف کے پارٹی انتخابات مکمل طور پر شفاف ہوں گے ‘تحر یک انصاف کے سواکسی سیاست جماعت میں جمہو ریت نہیں وہاں فیصلے ون مین شو کے ذریعے ہوتے ہیں ‘پٹرولیم مصنوعات میں قیمتوں میں جتنی کمی کی گئی وہ کسی مذاق سے کم نہیں‘پاکستان تحر یک انصاف کے سربراہ عمران خان کا انٹر ویو

اتوار 31 جنوری 2016 20:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31جنوری۔2016ء) تحر یک انصاف کے سر براہ عمران خان نے کہا ہے کہ (ن) لیگ دھاندلی کر نیوالوں کو تحفظ دینا اپنا فر ض سمجھتی ہے ‘جب ہمیں کہیں سے انصاف نہیں ملے گا تو احتجاج ہماراجمہو ری اور آئینی حق ہے ‘ حکمران عوام کی بجائے خود کو ریلیف دینے کی پا لیسی پر گامزن ہیں ‘موجودہ حکومت کے اقتدار میں آنے سے کر پشن اور مہنگائی جیسے مسائل میں خطر ناک اضافہ ہو چکا ہے‘تحر یک انصاف کے پارٹی انتخابات مکمل طور پر شفاف ہوں گے ‘تحر یک انصاف کے سواکسی سیاست جماعت میں جمہو ریت نہیں وہاں فیصلے ون مین شو کے ذریعے ہوتے ہیں ‘پٹرولیم مصنوعات میں قیمتوں میں جتنی کمی کی گئی وہ کسی مذاق سے کم نہیں ۔

اپنے ایک انٹر ویو کے دوران تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان نے کہا کہ عام انتخابات 2013اور اسکے بعد ہونیوالے ضمنی اور بلدیاتی انتخابات میں بھی جن لوگوں نے دھاندلی کر کے عوام کے ووٹوں پر ڈاکہ مارا ہے انکو آج تک کسی قسم کی سزا نہیں ہو سکی جسکی وجہ سے دھاندلی کر نیوالوں کے حوصلے بڑھ رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کو سڑکوں پر آکر احتجاج کر نے کا کوئی شوق نہیں انصاف حاصل کرنا ہمارا حق ہے، اگر انصاف کے حصول میں رکاوٹ ڈالی جائے گی تو احتجاج کرنا بھی ہر شہری کا حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں آئندہ عام انتخابات کو شفاف بنانا ہے تواس کیلئے ضروری ہے کہ 2013او ر ضمنی انتخابات میں دھاندلی کر نیوالوں کو سزا دی جائے مگر (ن) لیگ دھاندلی کر نیوالوں کو تحفظ دینا اپنا فر ض سمجھتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ(ن) لیگ نے اڑھائی سالوں 5 ہزار ارب سے زائد کے قرضے لیے حکمرانوں کی کرپشن اور لوٹ مار کی وجہ سے ملک میں سرمایہ کاری کم ہو رہی ہے حکومت ڈیزل پر 52 فیصد جی ایس ٹی لگاکر عوام کو لوٹ رہی ہے اور غریبوں پر ٹیکس لگا کر مہنگائی کا بوجھ ڈالا جا رہا ہے موجودہ حکمران مکمل ناکام ہوئے ہیں ملک میں گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے ساتھ ساتھ انکی چوری بھی ہو رہی ہے جو حکومتی ناکامیوں کو منہ بولتا ثبوت ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات