چارسدہ‘ افغانستان میں بھارتی قونصل خانے کا ملازم تین بچوں سمیت جاسوسی کے الزام میں گرفتار،آغا خان نامی بھارتی جاسوس کافی عرصے سے افغان مہاجرین کے روپ میں بچوں سمیت چارسدہ میں مقیم تھا‘نوید خان کے نام سے پاکستانی شناختی کارڈ بھی بنوارکھا تھا ‘جاسوسی کرکے خفیہ معلومات بھارت کو بھیجتا تھا‘تینوں بیٹے افغانستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی ” را“ کے پے رول پر تھے‘باپ بیٹے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل۔ تفصیلی خبر

اتوار 31 جنوری 2016 19:09

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31جنوری۔2016ء) چارسدہ میں سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران افغانستان میں بھارتی قونصل خانے کے ملازم کو 3 بچوں سمیت پکڑ لیا‘آغا خان نامی بھارتی جاسوس کافی عرصے سے افغان مہاجرین کے روپ میں بچوں سمیت چارسدہ میں مقیم تھا‘نوید خان کے نام سے پاکستانی شناختی کارڈ بھی بنوارکھا تھا ‘جاسوسی کرکے خفیہ معلومات بھارت کو بھیجتا تھا‘تینوں بیٹے افغانستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی ” را“ کے پے رول پر تھے۔

نجی ٹی وی کے مطابق چارسدہ میں سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران افغانستان میں بھارتی قونصل خانے کے ملازم کو 3 بچوں سمیت پکڑ لیا۔ آغا خان نامی بھارتی جاسوس کافی عرصے سے افغان مہاجرین کے روپ میں اپنے بچوں سمیت چارسدہ میں مقیم تھا۔

(جاری ہے)

اس نے نوید خان کے نام سے پاکستانی شناختی کارڈ بھی بنوارکھا تھا اور جاسوسی کرکے خفیہ معلومات بھارت کو بھیجتا تھا۔ بھارتی جاسوس افغانستان میں بھارتی سفارتخانے کا ملازم ہے اور اس کے تینوں بیٹے افغانستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی ” را“ کے پے رول پر تھے۔باچاخان یونیورسٹی پر حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشنز کا سلسلہ تیز کررکھا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے جاسوس کو گرفتار کرکے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :