خیبر پختونخوا،سپیشل سیکرٹریوں ، ایڈیشنل سیکرٹریوں کی آسامیوں کو ختم کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی شروع

اتوار 31 جنوری 2016 17:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 جنوری۔2016ء) خیبر پختونخوا حکومت نے سپیشل سیکرٹریوں ، ایڈیشنل سیکرٹریوں کی آسامیوں کو ختم کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی شروع کردی ہے ۔

(جاری ہے)

بیوروکریسی کی جانب سے شدید مخالفت کے باعث آئندہ مالی سال کے نئے بجٹ کے موقع پر اسے شامل نہیں کیا جا رہا ہے ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے اٹھارہ ار ب سے زائدکے مالی خسارے پر قابو پانے کے لئے سپیشل سیکرٹریوں ،ایڈیشنل سیکرٹریوں کے درجنوں آسامیوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھاتاہم بیوروکریسی کی جانب سے شدید مخالفت کے باعث اب اسے ختم نہیں کیا جارہا ہے تاہم بیوروکریسی سے گاڑیاں واپس لیکر ان کی تنخواہوں میں اضافہ کردیا جائے گا۔

اس وقت صوبائی اسمبلی ، ہوم ڈیپارٹمنٹ ، وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ سمیت مختلف محکموں میں سپیشل سیکرٹریز اور ایڈیشنل سیکرٹریز کے درجنوں آسامیاں موجود ہ ہیں

متعلقہ عنوان :