پنجاب میں 58 ارب روپے کی مالی بدعنوانیوں کا انکشاف
آڈٹ حکام نے پنجاب حکومت کے ایک کھرب88ارب روپے4کروڑ روپے اخراجات کا آڈٹ مکمل کر لیا
اتوار 31 جنوری 2016 17:44
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 جنوری۔2016ء) آڈٹ حکام نے پنجاب حکومت کی 58 ارب روپے کی مالی بدعنوانیوں کا انکشاف کیا ہے اور حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وہ کرپشن میں ضائع قومی دولت کو واپس لایا جائے۔آڈٹ رپورٹ2014-15ء کے مطابق پنجاب حکومت میں مالی ڈسپلن نہ ہونے کے برابر ہے اوربیوروکریسی نے اربوں روپے کے اخراجات کا ریکارڈ ہی آڈٹ حکام کو پیش نہیں کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے عوامی مفادات کے تحت جاری منصوبوں میں قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے14ارب روپے کا نقصان کیا ہے اور افسران نے فراڈ اور چوری کرکے 65 کروڑ اپنی جیبوں میں ڈالے ہیں۔رپورٹ کے مطابق مالی ڈسپلن اوروزارت خزانہ کے افسران کی من مانیوں کے باعث صوبے کو اڑھائی ارب روپے کا نقصان ایک سال میں ہواہے،افسران نے ٹھیکیداروں سے ملی بھگت کرکے مختلف منصوبوں میں من پسند کمپنیوں کو ساڑھے چار ارب روپے کی اضافی گرانٹ جاری کی ہیں جبکہ چار ارب روپے کے اخراجات کا آڈٹ کیلئے ریکارڈ ہی پیش نہیں کیا گیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
کراچی، دوست کے ہاتھوں دوست کے قتل کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے ایران کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی تبدیلی کے امکانات کم ہوگئے
-
21اپریل کا ضمنی الیکشن 8،فروری کے الیکشن کا ہی ری پلے تھا،رائے حسن نواز
-
پنجاب میں پراونشنل انفورسمنٹ اتھارٹی کاقیام، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے منظوری دے دی
-
ڈیرہ غازی خان پولیس کی کارروائی،منشیات فروش کو گرفتار کر کے 4 کلو گرام چرس برآمد کر لی
-
وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے یونیسیف کے نمائندے کی ملاقات
-
نوجوانوں کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،رانا مشہود احمد خاں
-
سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،وفاقی وزیررانا تنویر حسین
-
مارچ میں چین کی پاکستان میں 153.9ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 36 واں سینڈیکیٹ اجلاس
-
لیسکو کی بجلی چوروں کا خلاف کارروائیاں ، 8 ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.