بلوچستان کے ٹرا نسپورٹروں اور تاجروں کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے کمی کے اعلان پر اظہارافسوس

اتوار 31 جنوری 2016 17:41

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 جنوری۔2016ء) بلوچستان کے ٹرا نسپورٹروں اور تاجروں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے کمی کے اعلان پر افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت عوام کے ساتھ مذاق کا سلسلہ بند کریں اور پٹرولیم کے مصنوعات میں کم ازکم 10 سے15 روپے تک فوری طور پر کمی کا اعلان کرے بصورت دیگر ٹرانسپورٹر اور تاجر برادری احتجاج کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ آل کوئٹہ کراچی کوچز یونین کے صدر میر حکمت لہڑی ، ملی وطن منی بس ایسوسی ایشن کے صدر عبدالکبیر بازئی، افغان اتحاد بس فیڈریشن کے صدر نذیر بازئی، لوکل بس ایسوسی ایشن کے صدر بابو شفع لہڑی نے”آن لائن“ سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمتوں میں معمولی کمی قوم سے بھونڈا مذاق ہے،حکمران قوم کو کسی قسم کا ریلیف ہی نہیں دینا چاہتے،سستا تیل خرید کر عوام کو مہنگا فروخت کرناملکی آئین کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے انہوں نے کہا عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں مگر حکومت مہنگا تیل فروخت کرکے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال رہی ہے ،پٹرول کی قیمتوں میں پانچ روپے فی لٹر کمی کے اقدام کو مسترد کرتے ہیں،ہمارا مطالبہ ہے کہ قوم کو عالمی مارکیٹ کے مطابق ریلیف دیا جائے،انہوں نے کہاحکمران ٹولہ اپنی عیاشیوں اور شہ خرچیوں پر قابو پانے کی بجائے متوسط طبقات کوقربانی کا بکرابنا رہا ہے اور بے جا ٹیکسوں سے عام آدمی کی زندگی اجیرن کردی گئی ہے،ملک میں عام آدمی کی معاشی حالت آج جتنی خراب ہے پہلے کبھی نہ تھی،بجلی اور گیس کے بحران نے پوری قوم کو عذاب میں مبتلا کررکھا ہے مگر حکمرانو ں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ٹرانسپورٹروں اور تاجروں نے مطالبہ کیا کہ اگر وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں10 سے15 روپے فی لٹر کمی کا اعلان نہیں کیا تو بھر پور احتجاج کرینگے

متعلقہ عنوان :