تعلیم ہی قوم کے عروج کی بنیادی اکائی ہے ، افتخا ر علی مشوانی

اتوار 31 جنوری 2016 17:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 جنوری۔2016ء) ممبر صوبائی اسمبلی و ڈیڈک چیئر مین افتخا ر علی مشوانی اور پی کے 28سابق امیدوار محمد خطاب بادشاہ نے کہا کہ روڈ اور بلڈنگ بنانے سے کمیشن تو بن سکتی ہے مگر قوم نہیں بن سکتی ہے۔ تعلیم ہی قوم کے عروج کی بنیادی اکائی ہے تحریک انصاف کے صوبائی حکومت نے تعلیم کے فروغ کے لئے خطیر رقم مختص کرکے قومی ذمہ داری پوری کردی ہے پندرہ فروری تک صوبے میں ساڑھے دس ہزار اساتذہ بھرتی کرکے روشن مستقبل کی طرف چھلانگ لگائیں گے ۔

ان خیالا ت اظہار انہوں نے بابوزئی بھرت خیل ویلج کونسل کے دفر کا باضابطہ افتتاح کے بعد منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ناظم ڈاکٹر افتخار احمد، حاجی فضل مجید ، امتیاز کونسلر، احسان علی ، ولایت خان اتمان خیل ، ناظم شمندروز خان اور زرشاد خان تحصیل کونسلر نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

افتخار علی مشوانی نے کہا کہ بلدیاتی نمائندوں کو انتظامی سیاسی اور مالی اختیارات منتقل کردیے گئے۔

رواں مالی سال میں ضلع مردان کو ایک ارب ایک کروڑ روپے ترقیاتی فنڈ جاری کردیا ہے۔ جبکہ اگلے سال یہ بجٹ ڈیڑھ ارپ روپے ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ پی کے 28میں اس وقت مختلف سکولوں میں اضافی کمرے تعمیرکی جارہی ہے۔ جن پر 20کروڑ روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ائندہ پرائمری سکولز چھ کمروں پر مشتمل ہوگی کیونکہ پرائمری سکول میں چھ کلاسز ہوتی ہیں۔ اور سکول دو کمروں پر مشتمل ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تما م ہائیر سیکنڈری سکولز کو ماڈل سکولز میں تبدیل کریں گے۔ جن میں دور جدید کے تما م سہولیات ، ائی ٹی لیب ، سائنس لیب اور دیگر سہولیات دستیاب ہون گے۔ نئے تعلیمی سال میں ایسا کوئی سکول نہیں ہوگا جن میں اساتذہ کی کمی ہو

متعلقہ عنوان :