پشاور، مردم شماری کے لئے صوبائی حکومت سے سرکاری ملازمین کی تفصیلات طلب

اتوار 31 جنوری 2016 17:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 جنوری۔2016ء) مارچ میں ہونے والے ممکنہ مردم شماری کے لئے صوبائی حکومت سے سرکاری ملازمین کی تفصیلات طلب کر لی ہے ۔صوبے کے چوبیس اضلاع اورقبائلی علاقہ جات میں مردم شماری کی جائیگی ۔

(جاری ہے)

مردم شماری مارچ میں شروع ہو رہی ہے جس کے لئے مختلف صوبائی محکموں کے ملازمین کی خدمات حاصل کر لی جائیگی مردم شماری پر صوبائی حکومت اوربلوچستان حکومت نے اپنے تحفظات سے پہلے ہی صوبائی حکومت کو آگاہ کیا ہے حکومت نے چھٹی مردم شماری کے لئے پلان تیارکرلیا گیا ہے ۔

انیس روز میں مردم شماری ، ہاؤس لسٹنگ اور بے گھر افراد کا ڈیٹا اکھٹا کیا جائے گا۔مردم شماری آخری بار 1998میں کی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افرادکے بارے میں بھی سروے کیا جائے گا۔اور جھوٹی معلومات کی فراہمی پر چھ مہینے کی سزاء دی جائیگی

متعلقہ عنوان :