کراچی،ساحل سمندر پر آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حق میں شہریوں کی ریلی

اتوار 31 جنوری 2016 15:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 جنوری۔2016ء) کراچی میں ساحل سمندر پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حق میں شہریوں نے ریلی نکالی گئی ‘ شرکاء نے آرمی چیف کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کرنے کا مطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کو کراچی کے ساحلی علاقے سی ویو پر سول سوسائٹی کی طرف سے جنرل راحیل شریف کے حق میں ریلی نکالی گئی جس میں شرکاء نے پاکستانی پرچم اٹھا کر واک کی اور پاکستان اور آرمی چیف کے حق میں نعرے بازی کی۔

اس موقع پرشرکاء نے آرمی چیف سے مطالبہ کیا کہ آپریشن ضرب عضب کی تکمیل اور دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک ان کا بطور آرمی چیف تعینات رہنا بہت ضروری ہے لہٰذا وہ اپنا فیصلہ واپس لیں اور مدت ملازمت میں توسیع لیں۔ ریلی میں خواتین ‘ بچوں اور بزرگوں کی بڑی تعداد بھی شریک تھی شرکاء نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا مطالبہ کرتے ہوئے آرمی چیف کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :