عزیر بلوچ مطلوب شخص تھا جوگرفتار ہو گیا اس کا پیپلزپارٹی سے کوئی تعلق نہیں ،آجکل سیلفی کا دور ہے مختلف تقاریب میں لوگ سیاستدانوں کے ساتھ تصاویر بنا لیتے ہیں ‘ میاں صاحب کو آلو کے ریٹ کا کیا پتہ انہیں سب اچھا ہے کہ رپورٹ دی جاتی ہے‘ پٹرولیم مصنوعات پر ابھی بھی پچاس فیصد سے زائد ٹیکس عائد ہے‘ پیپلز پارٹی عوام کی بات کرتی ہے‘ حکومت ٹیکس پر ٹیکس لگا کر مہنگائی کرتی جارہی ہے‘ وزیر اعظم بتائیں سعودی عرب ایران دوروں پر کن ایشوز پر بات ہوئی وہ اس سلسلے میں پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کی سکھر میں میڈیا سے گفتگو

اتوار 31 جنوری 2016 15:48

عزیر بلوچ مطلوب شخص تھا جوگرفتار ہو گیا اس کا پیپلزپارٹی سے کوئی تعلق ..

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 جنوری۔2016ء ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عزیر بلوچ ایک مطلوب شخص تھا جوگرفتار ہو گیا اس کا پیپلزپارٹی سے کوئی تعلق نہیں ،آجکل سیلفی کا دور ہے مختلف تقاریب میں لوگ سیاستدانوں کے ساتھ تصاویر بنا لیتے ہیں ‘ میاں صاحب کو آلو کے ریٹ کا کیا پتہ انہیں سب اچھا ہے کہ رپورٹ دی جاتی ہے‘ پٹرولیم مصنوعات پر ابھی بھی پچاس فیصد سے زائد ٹیکس عائد ہے‘ پیپلز پارٹی عوام کی بات کرتی ہے‘ حکومت ٹیکس پر ٹیکس لگا کر مہنگائی کرتی جارہی ہے‘ وزیر اعظم بتائیں سعودی عرب ایران دوروں پر کن ایشوز پر بات ہوئی وہ اس سلسلے میں پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں ۔

وہ اتوار کو سکھر میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

خورشیدشاہ نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں اپوزیشن نے حکومت کی مدد کی ،ہر معاملے میں حکومت کی مدد کی اور جمہوریت کے لئے مدد کرتے رہیں گے مگرجہاں حکومت کی نا اہلی نظر آئے گی وہاں نشاندہی کرینگے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی وطن پواپسی خوشی کی بات ہے ،ایران اور سعودی عرب میں کن ایشوز پر بات ہوئی وزیر اعظم خود بتائیں گے تو کافی مسائل خود ہی حل ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج کل تو کوئی بھی ساتھ تصویر کھنچو الیتا ہے ، عزیر بلوچ ایک مطلوب شخص تھا سو گرفتار ہو گیا اس کا پیپلزپارٹی سے کوئی تعلق نہیں۔خورشدشاہ نے کہا کہ وزیر اعظم کو کیا پتہ آلو کتنے کا ملتا ہے ،وزیر اعظم کے ساتھی انہیں غلطی گائیڈ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول انتہائی سستا ہو چکا ہے مگر پاکستان واحد ملک ہے جہاں ٹیکس پر ٹیکس لگائے جاتے ہیں،حکومت جگا ٹیکس لگا کر پھر 52فیصد ٹیکس لگا رہی ہے ،میاں صاحب کو کیا پتہ آلو کتنے میں بکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سکولوں کو بند کیا جائے گا تو دہشتگردوں کو نفسیاتی مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو سب اچھا ہے کہ رپورٹ دی جاتی ہے غریب کی روٹی چھیننا حکومت کا وطیرہ ہے پیپلز پارٹی روزگار دیتی ہے اور مہنگائی کم کرتی ہے جبکہ موجودہ حکومت عوام کو لوٹنا جانتی ہے ریلیف دینا نہیں۔