اوپن یونیورسٹی میں تعلیم پردوروزہ بین الاقوامی کانفرنس کل شروع ہوگی

700سے زائد ملکی و غیر ملکی ماہرین تعلیم شرکت کریں گے امریکہ کینیڈا اور دیگر ممالک کے پروفیسرز لیکچرز دیں گے

اتوار 31 جنوری 2016 15:43

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 جنوری۔2016ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں تعلیم کے موضوع پردوروزہ بین الاقوامی کانفرنس کل منگل 2 فروری کو شروع ہوگی۔ کانفرنس کی افتتاحی تقریب 2۔فروری کو یونیورسٹی کے ڈبلیو ایمذذی آڈیٹوریم میں منعقد ہوگی۔ وائس چانسلر  پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی افتتاحی تقریب کی صدارت کریں گے۔ کانفرنس میں700۔

سے زائد ملکی و غیر ملکی ماہرین تعلیم شرکت کریں گے۔ کانفرنس میں امریکہ کی مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر لین فنڈلراور کینیڈا کی یونیورسٹی ڈی مونٹریل کے پروفیسر جین ہچی اور دیگر ممالک کے سینئر ماہرین تعلیم لیکچر دیں گے۔ کانفرنس کا اہتمام یونیورسٹی کی فیکلٹی آف ایجوکیشن کررہی ہے جس میں رسمی غیر رسمی اور خصوصی تعلیم کے ثانوی سے اعلیٰ سطح کے متنوع موضوعات زیر بحث آئیں گے ۔

(جاری ہے)

ملکی اور غیر ملکی سکالرز اور ماہرین تعلیم جو اس کانفرنس میں شرکت کے خواہشمند ہیں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے نام رجسٹرڈ کرالیں۔ اس مقصد کے لئے خواہشمند افراد یونیورسٹی کی ویب سائٹ icrpe.aiou.edu.pk/register سے رجوع کرسکتے ہیں۔اس کانفرنس میں شرکت کے خواہشنمند ماہرین تعلیم ڈاکٹر منزہ امبرین سے ان کے فون نمبر051-9057713پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔

یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ تعلیم پر بین الاقوامی کانفرنس منعقد کرانے کا بنیادی مقصد محققین اور پریکٹیشنرز کو تحقیقی کام پیش کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا اور ماہرین تعلیم کو ایک چھت کے نیچے عالمی برادری کے ساتھ تجربات کا باہمی تبادلہ کرنا مقصود تھا۔انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ اس کانفرنس کے ذریعہ آئندہ عشروں کے لئے تعلیم کے مستقبل کا اندازہ لگانے میں مدد ملے گی اور یونیورسٹی ریسرچ کے شعبہ میں اس طرز کی مر بوط کو ششیں باقاعدگی سے جاری رکھے گی۔

متعلقہ عنوان :