مرغابی کا غیرقانونی شکار کرنے پر تین سگے بھائیوں کو 30ہزار 200روپے جرمانہ

اتوار 31 جنوری 2016 15:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 جنوری۔2016ء )ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات خالد ایاز خان کی تشکیل دی گئی ٹیم نے وائلڈ لائف افسر شیخوپورہ فتح اللہ شاہ کی سربراہی میں پاکستان رینجرز کی مدد سے چھاپہ مار کر تین سگے بھائیوں ارشد علی، نعیم علی اور رحمت علی ولد اصغر علی کو مرغابی کا غیرقانونی شکار کرنے پر کارروائی کرتے ہوئے ان سے 30ہزار 200روپے جرمانہ بطور محکمانہ معاوضہ وصول کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ملزمان چکرالی تحصیل مریدکے ضلع شیخوپورہ کے سرحدی علاقے میں جال لگا کر مرغابی کا شکار کر رہے تھے۔