بیدیاں روڈ پر مزدا ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق

اتوار 31 جنوری 2016 14:24

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 جنوری۔2016ء)صوبائی دارالحکومت کے علاقہ بیدیاں روڈ پر مزدا ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے ،پولیس نے ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا گیا ہے کہ بیدیاں روڈ پر تیز رفتار مزدا ٹرک نے تین موٹر سائیکل سواروں کامران ،شرافت علی اور عارف کو ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا مگر تینوں جانبر نہ ہو سکے ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی جاں بحق افرا د کے ورثاء اور اہل علاقہ ہسپتال پہنچ گئے اور دھاڑیں مار مار کر روتے رہے۔ پولیس نے لاشیں ورثاء کے حوالے کر کے ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ۔