اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کیلئے حاصل کی جانے والی جائیدادوں کے مالکان کومعاوضے کی ادائیگی کا کام کل سے شروع ہو گا

درخواستیں ایل ڈی اے آفس جوہر ٹاؤن ،جین مندر،انجینئرنگ یونیورسٹی ، ٹھوکر نیاز بیگ پر لگائے جانیوالے خصوصی کیمپوں میں وصول کی جائینگی

اتوار 31 جنوری 2016 14:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 جنوری۔2016ء) اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے لئے حاصل کی جانے والی جائیدادوں کے مالکان کومعاوضے کی ادائیگی کا کام (پیر ) سے شروع ہو گا۔ اس مقصد کے لئے درخواستیں صبح9بجے سے دوپہر 2بجے تک ایل ڈی اے آفس جوہر ٹاؤن کے علاوہ جین مندر‘ انجینئرنگ یونیورسٹی اور ٹھوکر نیاز بیگ پر لگائے جانے والے خصوصی کیمپوں میں وصول کی جائیں گی ۔

معاضہ حاصل کرنے والوں کو لینڈ ایکوزیشن کلکٹر ایل ڈی اے کے نام درخواست جمع کروانا ہوگی جس کے ساتھ شناختی کارڈ کی کاپی ،دو گواہوں کے شناختی کارڈ کی کاپیاں،ایک سو روپے کے اسٹامپ پیپر پر انڈیمنٹی بانڈ، پچاس روپے کے اسٹامپ پیپر پر بیان حلفی ‘رجسٹری کی مصدقہ نقل ‘ فرد برائے حصول معاوضہ تصدیق شدہ ریونیو آفیسر‘ انتقال اراضی کی مصدقہ نقل‘ بجلی، گیس وغیرہ کے بل اور پراپرٹی ٹیکس کی رسید منسلک کرنا ہوں گی-موضع قلعہ گجر سنگھ، دیوی پورہ،اچنت گڑہ، باغبانپورہ، کوٹلی گھاسی، باگڑیاں سیداں، کوٹ دہونی چند اور ہانڈو کے مالکان اراضی کی سہولت کے لئے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ۔

(جاری ہے)

جی ٹی روڈ کے گیٹ نمبر6‘ لاہور خاص والوں کے لئے پنجاب یونیوسٹی گراؤنڈ نزد جین مندر چوک اور موضع امر کوٹ، رکھ کھمبہ، نیازبیگ، ککے زئی، سید پور، نواں کوٹ، پکی ٹھٹی، مزنگ، راوی بلاک، کھاڑک اور مسلم بلاک علامہ اقبال ٹاؤن کے ٹالکان اراضی کے لئے ٹھوکر نیاز بیگ چوک میں خصوصی کیمپ لگائے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :