صحت مند اور محفوظ پاکستان ہمارا مشن ہے ،80فیصد بیماریاں آلودہ پانی سے پھیلتی ہیں، ٹریفک حادثات کی روک تھام اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنے کیلئے عوام میں شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر سعید الہی

اتوار 31 جنوری 2016 14:13

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔31 جنوری۔2016ء) بین الاقوامی امدادی تنظیم ریڈکراس کے پاکستان کیلئے چیئرمین ڈاکٹر سعید الہی نے کہا ہے کہ صحت مند اور محفوظ پاکستان ہمارا مشن ہے ،80فیصد بیماریاں آلودہ پانی سے پھیلتی ہیں، روز بروز بڑھتے ٹریفک حادثات کی روک تھام اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنے کیلئے عوام میں شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

اتوارکو اپے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ صحت مند اور محفوظ پاکستان ہمارا مشن ہے جس کی تکمیل کیلئے سکول و کالج کے طلباء کی معاونت سے ابتدائی طبی امداد سے لیکر بلڈ ڈونیشن اور سکریننگ کیلئے تربیت یافتہ عملہ تیار کیا جائیگا جبکہ ہر گھر میں فرسٹ ا یڈ کی سہولت حاصل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ 80فیصد بیماریاں آلودہ پانی سے پھیلتی ہیں ،لاپرواہی ، بے احتیاطی ، کم عمری میں ڈرائیونگ ، زیادہ سپیڈ ، اوورلوڈنگ اور قوانین کی خلاف ورزی ٹریفک حادثات کا سبب بنتے ہیں ۔ا نہوں نے کہا کہ بیماریوں سے بچاؤ اور ٹریفک حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے اور ریڈ کراس اس حوالے سے عوامی شعور اجاگر کرنے کیلئے دن رات مصروف عمل ہے ۔

متعلقہ عنوان :