وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہور اور نجی سکولوں کی ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کا کل سے پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 31 جنوری 2016 13:14

وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہور اور نجی سکولوں کی ایسوسی ایشن کے درمیان ..

وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہور اور نجی سکولوں کی ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کا کل سے پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31جنوری۔2016ء) پنجاب حکومت اور پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے درمیان ڈیڈ لاک ختم ہو گیا ہے اور ایسوسی ایشن نے کل سے پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہور نے پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے ارکان کے ساتھ مذاکرات کئے مذاکرات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رانا مشہود نے کہا کہ سکول ایسوسی ایشن کو درج مقدمات پر تحفظات ہیں۔سکولوں کی سیکورٹی اور ایس او پی پر عمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جائزہ ٹیموں کی تربیت کا فیصلہ کیا ہے ۔ کسی کے ساتھ بداخلاقی کے ساتھ پیش نہیں آیا جائے گا۔ وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ کوشش ہے کہ سیکورٹی انتظامات کو فول پروف بنایا جائے۔ اس موقع پر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے رہنما کاشف مرزا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل سے پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے کھلیں گے۔ حکومت نے مقدمات واپس لینے کا وعدہ کیا ہے۔ اُمید ہے سکول مالکان سے بدسلوکی نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :