سکاٹ لینڈ:ٹریفک حادثہ میں پاکستانی خاندان کے 3 افراد جاں بحق،حادثہ فالکرک میں کار اور ویگن کی ٹکر کے باعث پیش آیا ، خاتون اور مرد موقع پر جاں بحق ، بچی نے ہسپتال میں دم توڑ دیا

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 31 جنوری 2016 12:36

سکاٹ لینڈ:ٹریفک حادثہ میں پاکستانی خاندان کے 3 افراد جاں بحق،حادثہ ..

سکاٹ لینڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جنوری۔2016ء)سکاٹ لینڈ کے قصبے فالکرک میں ٹریفک حادثہ میں 9 سالہ بچی سمیت پاکستانی خاندان کے 3 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے ، مقامی اخبار کے مطابق پاکستانی خاندان کی کار سکاٹ لینڈ کے قصبے فالکرک میں موٹر وے ایم 9 پر ایک ویگن سےٹکرا گئی ۔

(جاری ہے)

تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون اور مرد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 9 سالہ بچی ہسپتال میں دم توڑ گئی ، جاں بحق افراد کا تعلق ٹوبہ ٹیک سنگھ سےتھا ۔ پولیس نے تحقیقات کیلئے موٹر وے کے جنکشن 4 اور 3 کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا ۔ عوام سے اپیل کی ہے اگر کسی عینی شاہد کے پاس حادثے کی تفصیلات ہوں تو وہ پولیس سے رابطہ کریں ۔