کشمور،سکیورٹی اہلکاروں کا ناکے پر باراتیوں کی بس کو رکنے کا اشارہ، نہ رکنے پر فائرنگ، 3افراد زخمی

اتوار 31 جنوری 2016 11:50

کشمور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 جنوری۔2016ء) کشمور میں ناکے پر نہ رکنے پر سکیورٹی اہلکاروں نے بس پر فائرنگ کر دی جس سے تین افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

کشمور میں ناکے پر سکیورٹی اہلکاروں نے باراتیوں کی بس کو رکنے کا اشارہ کیا مگر ڈرائیور نے بریک لگانے کے بجائے بس کی رفتار بڑھا دی۔ سکیورٹی اہلکاروں نے بس نہ روکے جانے پر فائرنگ کر دی جس سے دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پرہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔بس راجن پور سے نوابشاہ جا رہی تھی۔

متعلقہ عنوان :