کراچی،گلشن معمار سے اغوا 2 خواتین سمیت4افرادبازیاب ،ملزمان فرار

اتوار 31 جنوری 2016 11:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 جنوری۔2016ء ) کراچی کے علاقے جنجال گوٹھ سے اغوا کیے گئے 4 افراد کو پولیس اور رینجرز نے مشترکہ آپریشن کے بعد بازیاب کرا لیا ، تاہم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ 2 خواتین سمیت 4 افراد گلشن معمار میں واقع ایک فارم ہاوس میں تقریب میں شرکت کے لیے جا رہے تھے کہ 2 موٹر سائیکل سوار ملزمان کار سمیت چاروں افراد کو اغوا کر کے جنگل کی طرف لے گئے۔ پولیس اور رینجرز نے بروقت سرچ آپریشن کرتے ہوئے اغوا شدہ چاروں افراد کو بازیاب کرا لیا تاہم تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزمان فرار ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری رہا۔

متعلقہ عنوان :