عوامی نیشنل پارٹی تحصیل چمن بنیادی یونٹ صدور جنرل سیکرٹریز ‘ ضلعی کابینہ تحصیل کابینہ پی ایس ایف ‘ این وائے او سینئر اراکین کا مشترکہ اجلاس

چمن شہر اور اطراف میں آئے روز ٹارگٹ کلنگ ‘ اغواء برائے تاوان ‘ راہزنی ‘ چوری وڈکیتی کی وارداتوں پر گہری تشویش کا اظہار

ہفتہ 30 جنوری 2016 22:42

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 جنوری۔2016ء ) عوامی نیشنل پارٹی تحصیل چمن بنیادی یونٹ صدور جنرل سیکرٹریز ‘ ضلعی کابینہ تحصیل کابینہ پی ایس ایف ‘ این وائے او سینئر اراکین کا مشترکہ اجلاس زیر صدارت گل باران افغان باچا خان مرکز چمن میں منعقد ہوا جس میں صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے خصوصی شرکت کی اجلاس میں امن وامان کی گھمبیر صورتحال ‘ فخرافغان باچا خان رہبر تحریک خان عبدالولی کی برسی ‘ نادرا ‘ لوکل ‘ برتھ سرٹیفکیٹ بارے حائل رکاوٹوں پر غور وخوض ہوا اجلاس میں چمن شہر اور اطراف میں آئے روز ٹارگٹ کلنگ ‘ اغواء برائے تاوان ‘ راہزنی ‘ چوری وڈکیتی کی وارداتوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا گزشتہ روز ڈاکٹر صادق اچکزئی کی کلینک پر فائرنگ اور اس کے نتیجے میں فدا محمد ‘ حیات اللہ کی شہادت کو انتظامیہ ‘ صوبائی حکومت کی ناکامی سے تعبیر کیا اور سنجاوی سے گن پوائنٹ پر اغواء کے واقعہ کی بھرپور مذمت اور اسے ناروا عمل سے تعبیر کیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ ریاستی ادارے ایسے عناصر پر بغیر کسی امتیاز اور فرق کے ہاتھ ڈال کر نشان عبرت بنائیں اجلاس میں فخر افغان باچا خان ‘ رہبر تحریک خان عبدالولی خان کی برسی 6 فروری بروز ہفتہ 2 بجے کا کا جی برمہ میں منعقد کی جائے گی جبکہ 4 فروری بروز جمعرات انجیرگئی کاریز میں ممتاز سیاسی و قبائلی رہنماء عبدالصادق کاریزوال خاندان اور ساتھیوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کے موقعہ پر جلسہ منعقد کیاجائے گا 9 فروری کو باچا خان مرکز چمن میں نئے شامل ہونیوالوں کے اعزاز میں استقبالیہ جبکہ 12 فروری کو ٹارگٹ کلنگ ‘ اغواء برائے تاوان ‘ چوری ‘ راہزنی ‘ امن وامان کی گھمبیر صورتحال کے خلاف صبح 10 بجے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا اجلاس میں عسکرخان ایڈووکیٹ کی سربراہی میں بنیادی مسائل نادرا ‘ لوکل ‘ برتھ ‘ پاسپورٹ کچہری اور دیگر بارے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جو ان مسائل کے حل کیلئے متعلقہ حکام سے ملاقاتیں اور ان کو حل کرنے کیلئے ذمہ داریاں نبھائے گی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر اصغرخان اچکزئی ‘ اسد خان اچکزئی ‘ اورگل باران ‘ افغان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جاری صورتحال کسی لحاظ سے بھی تسلی بخش نہیں انتہاء پسندی دہشت گردی کی حالیہ لہر سے نیشنل ایکشن پلان اور ضرب عضب آپریشن بارے پہلے سے موجود خدشات کو تقویت ملی باچاخان یونیورسٹی پر حملہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی ناکامی کامنہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ گوادر کاشغر اقتصادی راہداری مغربی روٹ کو غیر محفوظ ظاہر کرنے کے خدشات کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا پنجاب کا بالادست طبقہ پشتونخوا اور بلوچستان کو اس اہم اقتصادی راہداری کے ثمرات سے فیضاب ہونے کیلئے تیار نہیں لہٰذا ایسی صورتحال میں ہم اور آپ پر بہت بڑی ذمہ داریاں عائد ہوئی ہیں اس کیلئے ہمیں متحرک ہونا ہوگا اپنی تنظیمی ذمہ داریوں کو بروقت سرانجام دینے اور اپنے قومی معاشی معاشرتی جمہوری حقوق کے حصول کیلئے ہر قسم کے حالات کو مقابلہ کرنے کیلئے تیاررہنا ہوگا موجودہ کرپٹ ‘ نااہل اورپشتونوں کے دعویداروں کے کالے کرتوتوں سے قوم کو باخبر رکھنے کیلئے ہمہ وقت اپنے عوام کو باخبر رکھنے کیلئے رابطوں کو تیز تر کرنا ہوگا اجلاس میں ژوب میں خودکش حملے کی بھی بھرپور مذمت کی گئی جبکہ شہداء باچا خان یونیورسٹی چارسدہ اور چمن میں کلینک پر فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کے ایصال ثواب کیلئے دعا بھی کی گئی

متعلقہ عنوان :