ضلع کے تمام متعلقہ محکمے اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کو تیز رفتاری سے نمٹانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کریں ، تاخیر کی گنجائش نہیں،ڈی سی او فیصل آباد

ہفتہ 30 جنوری 2016 22:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 جنوری۔2016ء) ضلع کے تمام متعلقہ محکمے اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کو تیز رفتاری سے نمٹانے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کریں ۔اس سلسلے میں تاخیر کی گنجائش نہیں ۔ یہ بات ڈی سی او نور الامین مینگل کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر کنور اعجاز خالق نے ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیشن کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں متعلقہ محکموں کے افسران کے علاوہ درخواست گزار اوورسیز پاکستانی بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

صدر اجلاس نے اوورسیز پاکستانیوں کی مختلف محکموں سے متعلقہ شکایات و مسائل کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ اوورسیز پاکستانیز کو ان کی شکایات کے حل میں واضح پیش رفت نظر آنی چاہئے ۔ انہوں نے اجلاس میں بعض محکموں کے افسران کی غیر حاضری پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز کے مسائل کے حل میں عدم توجہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔ اس موقع پر اجلاس کو بتایا گیا کہ ڈسٹرکٹ کمیٹی کو اوورسیز پاکستانی کمشن کی طرف سے موصول ہونے والی 22 درخواستوں میں سے چار نمٹا دی گئی ہیں جبکہ پولیس ‘ ایف ڈی اے ‘ محکمہ مال ‘ اریگیشن اور دیگر محکموں سے متعلقہ 18 درخواستوں پر تیز ی سے کارروائی کی جارہی ہے

متعلقہ عنوان :