پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نورا کشتی کر کے قوم کی توجہ امن و امان کی گمبیر صورت حال سے ہٹانا چاہتی ہیں:سعدیہ سہیل رانا

قوم دونوں جماعتوں کی چالوں کو اچھی طرح سمجھ چکی ہیں اور ان کا احتساب چاہتی ہی: رکن پنجاب اسمبلی

ہفتہ 30 جنوری 2016 22:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 جنوری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن اندر سے ایک ہی ہیں دونوں جماعتیں نورا کشتی کر کے قوم کی توجہ امن و امان کی گمبیر صورت حال سے ہٹانا چاہتے ہیں ملک کو اس وقت دہشت گردی جیسی عفریت کا سامنا ہے اپنی نااہلی چھپانے کے لئے حکومت نے تعلیمی اداروں کو بند کیا اور اب قوم کی توجہ ہٹانے کے لئے آپس میں الزامات لگا کر سیاسی اہداف حاصل کر رہی ہیں کچھ عرصہ بعد دونوں جماعتیں پھر اکٹھی نظر آئیں گی۔

(جاری ہے)

قوم دونوں جماعتوں کی چالوں کو اچھی طرح سمجھ چکی ہیں۔ اپنے آفس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے آپس میں مک مکا کر رکھا ہے دونوں پارٹیاں جمہوریت کی آڑ میں ملک کو لوٹ رہی ہیں ان کا احتساف وقت کی اہم ضرورت ہے ورنہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکے گا