Live Updates

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 20 روپے کمی ہونی چاہیئے: عمران خان

muhammad ali محمد علی ہفتہ 30 جنوری 2016 22:30

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 20 روپے کمی ہونی چاہیئے: عمران خان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 جنوری 2016ء) عمران خان کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 20 روپے کمی ہونی چاہیئے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے حکومت کو ایک مرتبہ پھر سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود حکومت نے عوام پر اضافی ٹیکس کا بوجھ لاد رکھا ہے۔ حکومت ڈیزل پر 80 فیصد ٹیکس وصول کر رہی ہے جو کہ دنیا میں کہیں بھی نہیں ہوتا۔ عمران خان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی کم ہونے والی قیمتوں کے پیش نظر پاکستان میں بھی پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 20 روپے تک کمی کی جانی چاہیئے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :