لاہور،گیٹ وے ایکسچینج ، 46 غیر قانونی موبائل سموں کو انٹرنیٹ کے ذریعے چلانے والے ملزمان تین روزہ ریمانڈ پر ایف آئی کے حوالے

ہفتہ 30 جنوری 2016 22:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 جنوری۔2016ء) گیٹ وے ایکسچینج ، 46 غیر قانونی موبائل سموں کو انٹرنیٹ کے ذریعے چلانے والے گرفتار ملزموں کو تین روزہ ریمانڈ پر ایف آئی کے حوالے کر دیا گیا۔ایف آئی اے کی سائبر کرائم ٹیم نے ملزمان عمر اور مختار کو اسلام پورہ سے گرفتار کیا تھا اور گذشتہ روز سپیشل کورٹ میں پیش کر کے ریمانڈ حاصل کیا۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کی ٹیم کے سربراہ نجیب اللہ نیازی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر جمیل احمد خان میو نے چھاپہ مار کر ملزمان کو پکڑا اور سپیشل کورٹ میں پیش کر کے سات روزہ ریمانڈ کی استدعا کی۔سپیشل کورٹ نے ملزمان کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کیا۔ایف آئی اے ٹیم نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان شہریوں کو غیر قانونی طریقے سے سمیں جاری کرتے ہیں

متعلقہ عنوان :