وزیراعلیٰ سے جہلم کے علاقے ڈومیلی میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنانے والے شہریوں اورپولیس حکام و اہلکاروں کی ملاقات
جس قوم کے شہری جاگتے ہوں وہ قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ضرور کامران ہو گی- شہباز شریف شہباز شریف کی شہریوں اورپولیس حکام و اہلکاروں کی بہادری،جرأت اور فرض شناسی کی تعریف،نقدانعامات کی تقسیم اور شاباش
ہفتہ 30 جنوری 2016 22:00
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جنوری۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے جہلم کے علاقے ڈومیلی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنانے والے شہریوں اورپولیس حکام و اہلکاروں نے ملاقات کی-وزیر اعلی نے شہریوں اور پولیس حکام و اہلکاروں کی بہادری ، جرأت اور فرض شناسی کی بھرپور انداز میں تعریف کی اور انہیں اس دلیری اور فرض شناسی پر شاباش دی-وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہلم کے علاقے میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنانے والوں نے جرأت اور فرض شناسی کی اعلی مثال قائم کی ہے اور یہ مثال دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم کے حوصلے کو مزید تقویت دے گی کیونکہ آپ نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیردشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا ہے اور بڑی تباہی سے بچایا ہے-بلاشبہ آپ جیسے بہادر سپوت قوم کے ہیرو ہیں - جس دلیری اورجرأت کے ساتھ آپ نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنایا اس پرپوری قوم کو فخر ہے -انہوں نے کہا کہ شہریوں نے بروقت احساس ذمہ داری کا ثبوت دیا اور دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا-موٹروے اور مقامی پولیس نے بھی دہشت گردی کے اس منصوبے کو ناکام بنانے میں قابل ستائش اور مثالی کردار ادا کیا ہے -آپ کی فرض شناسی اور بہادری اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی قوم میں بے پناہ ادراک اور شعورموجود ہے اور اگر ہر شہری اپنے ارد گرد کے ماحول پر کڑی نظر رکھے توایسی کارروائیوں سے بچا جا سکتا ہے -وزیر اعلی نے شہریوں اور پولیس اہلکاروں کے جذبے اور عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ کا یہ کارنامہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم کے لئے مثالی حیثیت رکھتا ہے- وزیر اعلی نے جہلم میں دہشت گردی کی کارروائی کو ناکام بنانے والوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کی جنگ میں آپ کا یہ مثالی کارنامہ نہ صرف ہمیشہ یاد رکھا جائے گا بلکہ انسداد دہشت گردی کے لئے ممدومعاون ثابت ہوگاکیونکہ جس قوم کے شہری آپ کی طرح جاگتے ہوں وہ قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہر صورت کامیاب و کامران ہو گی-وزیر اعلی نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنانے پر شہریوں اور پولیس حکام و اہلکاروں کو نقدانعامات بھی دیئے- وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والے شہریوں میں عبدالغفور،محمد عثمان،محمد دانیال انجم اورنوید اخترکے علاوہ ڈی ایس پی موٹر وے پولیس عبدالرؤف قریشی، انسپکٹر ملک امتیاز، انسپکٹر ملک اکمل، انسپکٹر ملک محمد حسن،انسپکٹر محمد بلال، ایس ایچ او سوہاوہ عبدالغفور شامل تھے ۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.