میٹرو ٹرین منصوبے پر عملی کام کا آغاز ہونے کے بعد اپوزیشن کا احتجاج، اے پی سی گونگلوؤں سے مٹی جھاڑنے کے مترادف ‘ متاثرین کی گفتگو

ہفتہ 30 جنوری 2016 21:58

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جنوری۔2016ء) اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے سے متاثر ہونے والوں نے عملی کام کا آغاز ہونے کے بعد اپوزیشن کے احتجاج اور اے پی سی کو گونگلوؤں سے مٹی جھاڑنے کے مترادف قرار دیدیا ۔ گزشتہ روز جین مندر چوک میں اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کیخلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین کا کہنا تھاکہ ہمارے لئے حکومت اور اپوزیشن دونوں برابر ہیں ۔

(جاری ہے)

اپوزیشن بھی اپنے معاملات حل کر الیتی ہے انہیں بھی حکومت کی طرح عوام سے کوئی سروکار نہیں۔ہم منصوبہ شروع ہونے سے قبل احتجاج کر رہے ہیں جبکہ اپوزیشن مکمل خاموش رہی ۔ اگر اپوزیشن اپنا کردار ادا کرتی تو حکومت کو منصوبہ شروع کرنے سے روکا جا سکتا تھا ۔ منصوبے پر عملی کام کا آغاز ہونے کے بعد اپوزیشن کا احتجاج اور اے پی سی گونگلوؤں سے مٹی جھاڑنے کے مترادف ہے ۔