وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران کی ہدایت پرمولانا شوکت علی روڈ کی جانب دیوار جلد مکمل کرنے کیلئے کھدائی کا آغاز

ہفتہ 30 جنوری 2016 21:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جنوری۔2016ء)پنجاب یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران کی ہدایت پر مولانا شوکت علی روڈ کی جانب 2کلومیٹرطویل دیوار بنانے کیلئے ہنگامی طور پرکھدائی کے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر مجاہد کامران نے انجینئرنگ برانچ اور متعلقہ عملے کو چھٹی کے روز بھی کام کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے دیوار کو جلد از جلد مکمل کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں انہوں نے نہر کے ساتھ اور شیخ زائدہسپتال کے سامنے بھی دیوار پر کام کرنے کا حکم دیا ہے۔وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران پنجاب یونیورسٹی کے طلباؤ طالبات ، اساتذہ اور ملازمین کی سیکیورٹی کو بہتر بنانے کیلئے گزشتہ دنوں تھانہ مسلم ٹاوٗن کی پولیس اور یونیورسٹی انتظامی افسران کے ہمراہ سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے کیمپس کے مختلف مقامات کا دورہ بھی کر چکے ہیں ۔