توہین رسالت قانون میں ترمیم کا سوچنے والے حکمران اپنا بوریا بستر گول سمجھیں ‘ناموس رسالت کا تحفظ تن من دھن سے زیادہ عزیز ہے ‘توہین رسالت قانون پر نظر ثانی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ‘محمد خان شیرانی کا بیان انارکی پھیلانے کی سازش ہے

سنی تحریک حافظ آبادکے قائم مقام ڈویژنل صدر محمد عثمان حیدر نقوی کا بیان

ہفتہ 30 جنوری 2016 21:38

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جنوری۔2016ء) سنی تحریک حافظ آبادکے قائم مقام ڈویژنل صدر محمد عثمان حیدر نقوی نے کہا ہے کہ توہین رسالت قانون میں ترمیم کا سوچنے والے حکمران اپنا بوریا بستر گول سمجھیں ‘ناموس رسالت کا تحفظ تن من دھن سے زیادہ عزیز ہے ‘توہین رسالت قانون پر نظر ثانی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ‘اسلامی نظریاتی کو نسل کے سر براہ محمد خان شیرانی کا بیان ملک میں انارکی پھیلانے کی سازش ہے ‘ملک میں انتشارکی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔

(جاری ہے)

اسلامی نظریات کونسل ملک میں سودی نظام اور شر یعت سے متصادم قوانین ختم کروانے میں ناکام رہی 295 سی پر منصوبہ بندی کے تحت مر حلہ وار چھیڑ چھاڑ کی جا رہی ہے۔ سیاسی اور ذاتی من پسند کی بنیاد پر کونسل کے بنائے گئے اراکین غیر سنجیدہ بیانات دے کر ملک مین انتشار پیدا کر رہے ہیں۔عثمان حیدر نے کہا کہ توہین رسالت قانون پر نظر ثانی کی بجائے مولانا شیرانی اپنی تنخواہ اور مراعات حلال کرنے کیلئے کوئی اور ذریعہ تلاش کریں ۔قانون ناموس رسالت 295سی کو چھیڑا گیا تو حکمرانوں کے ایوانوں کا گھیراؤ کرنے کیلئے شہادت کا جذبہ لے کر نکلیں گے۔

متعلقہ عنوان :