قومیں عمارتوں ، میٹرو اور موٹرویز کی تعمیر کی بجائے علم و تحقیق پر سرمایہ کاری سے ترقی کرتی ہیں ، نئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے صحت اور تعلیم کے شعبوں پر سرمایہ کاری کرنا ہوگی ،مرکز میں بر سر اقتدار آنے پر کرپٹ سیاستدانوں کا سخت احتساب کرینگے
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا ایڈوانسز ان کینسر اینڈ ہماٹالوجی کی دو روزہ قومی کانفرنس سے خطاب
ہفتہ 30 جنوری 2016 21:31
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جنوری۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ قومیں عمارتوں ، میٹرو اور موٹرویز کی تعمیر کی بجائے افراد اور علم و تحقیق پر سرمایہ کاری سے ترقی کرتی ہیں ۔ اگر ہم نے 21ویں صدی کے چیلنجزکا مقابلہ کرنا ہے تو اس کے لیے ایک واضح وژن کے ساتھ صحت اور تعلیم کے شعبوں پر سرمایہ کاری کرنی ہوگی ۔
مرکز میں پی ٹی آئی کی حکومت بننے کے بعد ہم کرپٹ سیاستدانوں کا لوٹاہوا سرمایہ وطن واپس لا کر اسے تعلیم اور صحت کے شعبوں پر خرچ کریں گے ۔ وہ ہفتہ کو خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور میں ایڈوانسز ان کینسر اینڈ ہماٹالوجی کی دو روزہ قومی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے علاوہ پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین ، کے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حفیظ اﷲ ، آئی بی ایم ایس کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر جواد احمد ، پشاور اور انجینئرنگ یونیورسٹی کے وائس چانسلرز، فیکلٹی ، کانفرنس کے شرکاء اور طلبہ و طالبات کی ایک بڑی تعدادبھی موجود تھی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
-
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
پیپلز پارٹی کے دور میں کبھی کوئی سیاسی قیدی نہیں رہا، ہم نے ہمیشہ دوستی اور ہم آہنگی کا ہاتھ بڑھایا ہے، سینیٹر شیری رحمن
-
جس وزارت کا بزنس ایوان میں لیا جائے گا اگر اس وزارت یا محکمے کا جوائنٹ سیکرٹری کی سطح کا آفیسر موجود نہ ہوا تو سیکرٹری کو طلب کیا جائے گا،سپیکر قومی اسمبلی
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.