بلاول بھٹو زرداری کراچی سے دوبئی پہنچ گئے، آصف زرداری کے ہمراہ امریکہ کیلئے روانہ ہو ں گے

بلاو ل اور آصف زرداری اپنے دورہ کے دوران کانگریس ارکان اور امریکی عہدیداروں سے ملاقاتیں کرینگے

ہفتہ 30 جنوری 2016 21:29

بلاول بھٹو زرداری کراچی سے دوبئی پہنچ گئے، آصف زرداری کے ہمراہ امریکہ ..

کراچی/ دوبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جنوری۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کراچی سے دوبئی پہنچ گئے جہاں سے وہ اپنے والد آصف زرداری کے ساتھ امریکہ کیلئے روانہ ہو ں گے۔ ان کو امریکہ کے دورے کی دعوت کانگریس کے ارکان نے دی ہے۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو امریکہ میں ارکان کانگریس کے علاوہ امریکی اہم عہدیداروں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کی تیزی سے بدلتی سیاسی صورتحال کے پس منظر میں یہ دورہ کافی اہمیت کا حامل ہے۔ذرائع نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری بھی بلاول کے ساتھ امریکہ جا رہے ہیں اور وہ تقریباً 15 روز تک امریکہ میں قیام کرینگے ۔