پیپلزپارٹی باجوڑ ایجنسی کا وزیر داخلہ چوہدری نثار کے بیان کیخلاف احتجاجی مظاہرہ ‘فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ

پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام باجوڑ پر یس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے مقررین کا خطاب

ہفتہ 30 جنوری 2016 21:28

باجوڑ ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جنوری۔2016ء ) پاکستان پیپلزپارٹی باجوڑ ایجنسی کا پورے فاٹا کے طر ح باجوڑ ایجنسی میں بھی وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کے بیان کے خلاف باجوڑ پر یس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ۔ وفاقی وزیر سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ ۔ وفاقی وزیر داخلہ نے ایک کروڑ قبائلی عوام کے توہین کی ہے ۔

اگر استعفیٰ نہ دیا تو پاکستان پیپلز پارٹی فورے فاٹا کے عوام کو ساتھ ملکر پشاور اور اسلام آباد میں بھر پور احتجاجی تحر یک شروع کر ینگے ۔ ان خیالات کا اظہار باجوڑ پر یس کلب کے سامنے پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام باجوڑ پر یس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کر تے ہوئے فاٹا کے صدر اخونزادہ چٹان ۔ اورنگزیب انقلابی ۔

(جاری ہے)

خاجی محمد خان ۔

شہاب الد ین شہاب ۔ خان بہادر۔ خائستہ رحمان اتش ۔ ابرار خان ۔ سرتاج خان ۔ سعید الرحمن ماموند اور دیگر مقررین نے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ مقررین نے کہا کہ باجوڑ ایجنسی سمیت تمام قبائیلی عوام کے توہین کی گئی ہے ۔ اور چودھری نثار علی خان قبائیلی عوام سے معافی مانکر اپنے عہدے سے فوری استعفا دے دیں ۔ ورنہ ایک کروڑ قبائلی عوام پشاور اور اسلام آباد میں انکے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہر ے اور تحر یک شروع کر ینگے ۔ اخونزادہ چٹان نے کہا کہ فاٹا کے عوام کے توہین کسی صورت قبول نہیں ہے ۔ اور ہر فورم پر قبائیلی عوام کے حقوق کے جنگ جاری رکھ ینگے ۔ اخونزادہ چٹان نے کہا کہ قبائیلی علاقوں سے تعلق رکھنے والے ارکین پارلمنٹ فوری طورپر ایوان کا بائیکاٹ کا اعلان کر یں ۔