Live Updates

حکمرانوں کوپاکستان نہیں بلکہ ذاتی مفادات زیادہ عزیز ہیں ‘ اعجاز ا حمدچوہدری

(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی ایک دوسرے کی کرپشن کو تحفظ دیتے ہیں‘ رہنما تحریک انصاف

ہفتہ 30 جنوری 2016 21:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جنوری۔2016ء) پاکستان تحر یک انصا ف کے مرکزی ر ہنمااعجاز ا حمدچوہدری نے کہا ہے کہ حکمرانوں کوپاکستان نہیں بلکہ ذاتی مفادات زیادہ عزیز ہیں ، (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی ایک دوسرے کی کر پشن کو تحفظ دیتے ہیں، سچ بلا آخر سامنے آ گیااصلی اپوزیشن پی ٹی آئی کر رہی ہے ،حکومت جواب دے کے پیپلز پارٹی سے کیا مک مکاہوا؟۔

انہوں نے کہا ہے کہ (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کامک مکاصرف عوام کو لوٹنے کے لئے ہے، (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی نے ہی پاکستان میں کر پشن کی بنیاد رکھی ۔ یہ ایک ہی سکے کے دو ررخ ہیں،قوم کو بتایا جائے کے کس نے کرپشن کی ااور کس نے کر پشن کر نے میں ساتھ دیا یہ دونوں قوم کے مجرم ہیں ۔انہوں نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کی بدقسمتی رہی ہے کہ جو بھی حکمران اقتدرمیں آ یااُسں نے ہی پاکستانی خزانے کو دنوں ہاتھوں سے لوٹا،قومی ادارے تباہ ہو چکے ہیں ،انہیں اپنے من پسند لوگوں کو بیچا جا ر ہے ۔

(جاری ہے)

اسٹیل مل،واپڈا ،پی آئی آے ملازمین،اساتذہ،ڈاکٹرز،اور نابینہ افرادسب سراپا احتجاج ہیں۔حکومت لوگوں کو روز گار تو فراہم نہ کر سکی بلکہ ہزاروں لوگوں کوبے روزگار ضرور کیاہے۔انہوں نے کہا ہے کہ پٹرول اور ڈیز ل کی قمیتوں میں کمی نہ کافی ہے ، حکومت پٹرول کی مد میں بھی فی لیٹر پر 40روپے سے زائد منافع کما رہی ہے جو عوام کی جیب پرڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے عالمی سطح پر تیل کی قیمت فی بیرل مسلسل گر تی چلی آرہی ہے لیکن حکمران ناجائز منافع کما رہے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات