اشتہاریوں کی فوری گرفتاری ،پنجاب بھر کی جیلوں میں جیمر لگانے ،پرانے مقدمات روزانہ کی بنیاد پر نمٹانے کا حکم

جسٹس محمود مقبول باجوہ کی زیر صدارت انسداد دہشتگردی کی عدالتوں کے ججز کا اہم اجلاس ، صوبے بھر کی دہشت گردی عدالتوں کے ججز ،سیکرٹری قانون، پراسیکیوٹر جنرل پنجاب،صوبہ بھر کے آر پی اوز کی شرکت

ہفتہ 30 جنوری 2016 21:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جنوری۔2016ء ) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمود مقبول باجوہ کی زیر صدارت پنجاب بھر کی انسداد دہشتگردی کی عدالتوں کے ججز کا زیر التوا ء مقدمات جلد نمٹانے اور اشتہاریوں کی گرفتاریوں کے لئے اہم اجلاس ہوا جس میں اشتہاریوں کی فوری گرفتاری اور پنجاب بھر کی جیلوں میں جیمر لگانے اور پرانے مقدمات روزانہ کی بنیاد پر نمٹانے کا حکم دے دیا گیا۔

گزشتہ روز پنجاب بھر کی انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کے ججز کے خصوصی اجلاس میں صوبے بھر کی دہشت گردی عدالتوں کے ججز ،سیکرٹری قانون، پراسیکیوٹر جنرل پنجاب،صوبہ بھر کے آر پی اوز نے شرکت کی۔اجلاس میں مذہبی بنیادوں پر نظر بندیوں، جیلوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی ، اشتہاریوں کی گرفتاریوں اور زیرالتوا مقدمات کو جلد نمٹنے کے امور پر بھی غور وخوض کیا گیا۔

(جاری ہے)

جسٹس محمود مقبول باجوہ نے اشتہاریوں کی فوری گرفتاری،بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کو انٹرپول کے ذریعے وطن واپس لانے اور پنجاب بھر کی جیلوں میں جیمر لگانے کا حکم دے دیا۔فاضل جج نے دہشت گردی عدالتوں کی سکیورٹی فول پروف کرنے اور زیر التواء مقدمات کے چالان بروقت بھجوانے کے احکامات صادر کرتے ہوئے پرانے مقدمات روزانہ کی بنیاد پر نمٹانے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :