مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹریٹ میں سانحہ شکار پور کے شہداء کی برسی کے موقع پر دعائیہ تقریب کا انعقاد
سانحہ شکار پور کو ایک سال مکمل ہو گیا لیکن شہداء کے لواحقین کو انصا ف فراہم کرنے میں حکمران اب تک ناکام ہیں‘ علامہ عبدالخلالق
ہفتہ 30 جنوری 2016 21:15
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جنوری۔2016ء) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹریٹ میں سانحہ شکار پور کے شہداء کی برسی کے موقع پر دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم ڈبلیوایم لاہور کے کارکنان ضلعی وصوبائی رہنماؤں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر صوبائی سیکرٹری جنر ل علامہ عبدالخالق اسدی نے شہد ائے شکارپور کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ سانحہ شکار پور کو ایک سال مکمل ہو گیا لیکن شہداء کے لواحقین کو انصا ف فراہم کرنے میں حکمران اب تک ناکام ہیں،اندرون سندھ کو دہشت گردوں کے رحم کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے،سانحہ شکار پور کے شہداء کا لہو ابھی خشک نہیں ہوا تھا جیکب آباد اور چھلگری میں ہمیں حکمرانوں نے درجنوں لاشوں کا تحفہ دیا۔
انہوں نے کہا کہ حکمران دہشت گردی کیخلاف جنگ میں مخلص نہیں سندھ حکومت تکفیریوں کی سرپرستی کر رہی ہے،بلدیاتی الیکشن میں ان کے مکروہ عزائم سب کے سامنے آگئے ہیں،شہداء کمیٹی کی جانب سے لانگ مارچ کے موقع پر سندھ کے حکمرانوں نے جھوٹے وعدے کیے جو آج تک وفا نہ ہوسکے،اس ملک میں دہشت گردی کیخلاف سب سے بڑی قربانی ہم نے دی،لیکن ہم نے ملکی سلامتی پر آنچ آنے نہ دیا،دہشت گردی کیخلاف جنگ میں وفاق سمیت چاروں صوبوں میں ہمیں بیلنس پالیسی کے تحت ہراساں کرنے کا عمل جاری ہے ،جس کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں،ظالم اور مظلوم کو ایک ہی لاٹھی سے ہانکنے کا عمل کو ہم برداشت نہیں کریں گے ،جو حکمران وفاق میں اپنے ناک کے نیچے بیٹھے شدت پسند ملا پر کنٹرول حاصل نہ کرسکے ہمیں ان سے انصاف کی امیدنہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی پولیس یونیفارم میں لیڈی پولیس کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت
-
’’مجھے بھی مبارک باد، یہ میری بھی بیٹیاں ہیں‘‘،مریم نوازشریف
-
اوگرانے تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید کر دی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے پروٹوکول واپس کردیا
-
سپریم کورٹ نے برطرفی کیخلاف حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین کی درخواست مسترد کردی
-
ہمیں بتائیں کہ نگران حکومت یا موجودہ حکومت نے پھر 2 اڈے سُپرپاور کو دیئے ہیں؟
-
گندم پالیسی کے خلاف کسانوں کے لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈی سی آفسز کے باہر احتجاجی مظاہرے
-
مودی اور راہول گاندھی سے ان کی متنازع تقاریر پر جواب طلب
-
وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس،ناروال سپورٹس سٹی کے نامکمل کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.