وزیراعلیٰ پنجاب سے بوسنیا ہرزگووینا کے سفیر کی ملاقات،دو طرفہ تعلقات کے فروغ ،مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال

ہفتہ 30 جنوری 2016 21:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جنوری۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے پاکستان میں بوسنیااینڈ ہرزگووینا کے سفیر ندیم میکریوک نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات کے فروغ ، تعلیم اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بوسنیا کے درمیان بہترین تعلقات موجود ہیں تاہم دونوں ملکوں کے مابین تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ بوسنیا کی جانب سے پنجاب میں تعلیم کے شعبہ میں سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہیں، پنجاب حکومت اس ضمن میں ہرممکن تعاون فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے ذریعے ہی انتہاپسندانہ رجحانات کا خاتمہ ممکن ہے،یہی وجہ ہے کہ پنجاب حکومت تعلیم کے شعبہ کی بہتری کیلئے انقلابی پروگرام پرعمل پیرا ہے۔

(جاری ہے)

بوسنیا اینڈ ہرزگووینا کے سفیر ندیم میکریوک نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بوسنیا کی حکومت کے تعاون سے پنجاب میں پاک بوسنیا سکول قائم کر رہے ہیں جو اپریل میں کام شروع کر دے گااوراس ضمن میں وزیراعلیٰ شہباز شریف کے تعاون کے شکرگزار ہیں۔

سیکرٹری سکولز ایجوکیشن، چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب سرمایہ کاری بورڈ اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :