میٹرو ٹرین منصوبے کے متاثرین کو زمین کی موجودہ مالیت کے مطابق ادائیگیوں کویقینی بنایا جائے ‘ ذکراﷲ مجاہد

حکمرانوں نے میٹرو منصوبے کی آڑ میں متاثرین کیساتھ دھونس اور دھاندلی والا رویہ نہ بدلا تو احتجاج کرینگے ‘ امیر جماعت اسلامی لاہور

ہفتہ 30 جنوری 2016 21:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جنوری۔2016ء) امیر جماعت اسلامی لاہورذکر اﷲ مجاہد نے کہا ہے کہ میٹرو ٹرین منصوبے کی تکمیل کی آڑ میں متاثرین کے ساتھ دھونس اور دھاندلی والا رویہ اختیار نہ کیا جائے بلکہ انصاف کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے میڑو ٹرین منصوبے کے متاثرتاجروں اور شہروں کو زمین کی موجودہ مالیت کے مطابق ادائیگیوں کویقینی بنایا جائے ۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکمران ہوش کے ناخن لیتے ہوئے نہ صرف شہریوں کے نقصان کا ازالہ پورا کریں بلکہ ان کے تمام مسائل کو حل کرتے ہوئے ان کو مطمن کریں کیونکہ عوامی مشاورت اورتعاؤن کے بغیر کوئی بھی منصوبہ مکمل نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی اس منصوبے کے خلاف نہیں ہے لیکن اس منصوبے کی آڑ میں اگر کسی بھی قومی ورثے کو نقصان پہنچا گیااور تاجروں اور شہروں کے نقصان کا ازالہ نہ کیا گیا تو جماعت اسلامی بھی مظاہرین کے ساتھ احتجاج میں شامل ہونے سے گریز نہیں کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ کتنا بڑا ظلم کہ ایک طرف ملتان روڈ کے تاجروں کا کاروبار بند ہو گیا ہے اور شہری روز مرہ کے معاملات زندگی متاثر ہونے سے نہ صرف پریشان بلکہ سراپا احتجاج ہیں لیکن حکمران ٹس سے مس نہیں ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کتنا اچھا ہوتا کہ ہمارے حکمران اس مہنگے منصوبے پر خرچ ہونے والے بجٹ کو لاہوریوں کو صاف پانی مہیا کرنے ، سیوریج کے نظام کو بہتر کرنے ، توانائی بحران کو ختم کرنے ،تعلیم وصحت اور سیکیورٹی میئرز جیسے منصوبوں پر خرچ کیا جاتا۔