سیاسی و مذہبی قیادت کے اختلافات دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کی کوششوں کو کمزور کریں گے‘ طاہر محمود اشرفی
پاکستان اس وقت دہشتگردی ، انتہاپسند ی اور کرپشن جیسے مسائل سے دوچا رہے،ان مسائل کا حل قومی اتحاد سے ہی ممکن ہے ،سیاسی قائدین اپنی سیاست کیلئے ایک دوسرے پر الزام لگانے کی بجائے دہشتگردی ،انتہاپسندی اور کرپشن کے خاتمے کی طرف توجہ دیں‘ چیئرمین پاکستان علماء کونسل
ہفتہ 30 جنوری 2016 21:10
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جنوری۔2016ء) پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ سیاسی و مذہبی قیادت کے اختلافات دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کی کوششوں کو کمزور کریں گے،پاکستان اس وقت دہشتگردی ، انتہاپسند ی اور کرپشن جیسے مسائل سے دوچا رہے،ان مسائل کا حل قومی اتحاد سے ہی ممکن ہے،سیاسی قائدین اپنی سیاست کیلئے ایک دوسرے پر الزام لگانے کی بجائے دہشتگردی ،انتہاپسندی اور کرپشن کے خاتمے کی طرف توجہ دیں۔
یہ بات انہوں نے پاکستان طلباء کونسل کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔وفد کی قیادت حافظ شہباز عالم فاروقی کررہے تھے۔ اس موقع پر مولانا حافظ محمد امجد،حافظ شعیب الرحمن،مولانا محمد مشتاق لاہوری،مولانا اسد اﷲ فاروق،مولانا اسلم قادری،مولانا عبد القیوم بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
حافظ محمدطاہر محمود اشرفی نے کہا کہ مذہبی و سیاسی قیادت کی ذمہ داری ہے کہ وہ نوجوان نسل کی صحیح سمت رہنمائی کیلئے اپنا کردار اداکرے لیکن پاکستان کی سیاسی قیادت ابھی تک حالات کی سنگینی کا احساس کرنے کی بجائے ایک بار پھر الزام تراشی کی سیاست کی طرف بڑھ رہی ہے جوکہ کسی صورت ملک اور قوم کیلئے بہتر نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک طرف پاکستان سمیت پورے عالم اسلام پر دہشتگردی کی یلغار کی کوشش ہورہی ہے۔داعش جیسی انتہاپسند تنظیمیں نوجوان نسل کو نظریاتی اور فکری طور پر گمراہ کررہی ہیں اور دوسری طرف پاکستان کی سیاسی قیادت حالات کی سنگینی کا احساس کئے بغیرتصادم کا راستہ اختیار کررہی ہے جس سے آپریشن ضرب عضب سمیت دہشتگردی ،انتہاپسندی اور کرپشن کیخلاف اٹھائے جانے والے اقدامات انتہائی متأثر ہوں گے۔طلباء کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ عالم اسلام اس وقت جن مسائل کا شکار ہے اس کا حل باہمی اتحاد سے نکل سکتا ہے۔سعودی عرب ،پاکستان اور دیگر اسلامی ممالک میں ہونے والے دھماکے مسلمانوں کو نظریاتی ، اقتصادی اور معاشی طور پر کمزور کرنے کی کوشش ہے۔سعودی عرب سے مسلمانوں کا تقدس کا رشتہ ہے اور پاکستان عالم اسلام کی ایٹمی قوت ہے اور دشمنان اسلام کو نہ تو مسلمانوں کے مقدسات پسند ہیں اور نہ ہی مسلمانوں کا ایٹمی قوت ہونا پسندہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور ایران کشیدگی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششیں قابل قدر ہیں اور یہ کوششیں ا سی وقت کامیاب ہوسکتی ہیں جب اسلامی ممالک میں بیرونی مداخلتوں کا سلسلہ بند ہوگا۔انہوں نے کہا کہ 10فروری کو اسلام آباد میں ہونے والی ’’پیغام اسلام کانفرنس ‘‘دہشتگردی اور انتہاپسندی کیخلاف پاکستان سمیت دنیا بھر میں فکری اور نظریاتی جدوجہد کا آغاز ہوگی۔مزید اہم خبریں
-
صوبے کے عوام کو چور نہ کہا جائے،ایسی گفتگو برداشت نہیں کی جائیگی،علی امین گنڈا پور
-
بھارتی انتخابات: کشمیر میں امیدوار کھڑا نہ کرنے کی حکمت عملی
-
گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں ، چیئرمین سینیٹ
-
فرانس ، پاکستانی سفیرعاصم افتخار احمد کا سینڈیلن میں پاکستان کے ایونٹنگ پیرس اولمپکس تربیتی کیمپ کا دورہ،کوچ پیئرڈیفرنس سے ملاقات
-
رفح سے فلسطینی شہریوں کا انخلا
-
کوپ 29 کے نتیجے میں ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مالیاتی ضروریات پورا کرنے میں مدد ملے گی، صدر مملکت آصف علی زرداری
-
وزیرِ اعظم نے سرمایہ کاری بورڈ کو ملک میں سرمایہ کاری اور نئے کاروبار کے آغاز کیلئے مزید آسانیاں پیدا کرنے کا ہدف دے دیا ، ون ونڈو آپریشن کی طرز پر طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت
-
فرانس میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخاراحمد کا سینڈیلن میں پاکستان کے ایونٹنگ پیرس اولمپکس 2024 کے تربیتی کیمپ کا دورہ
-
روبینہ خالد نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں
-
پاکستان کے سیٹلائٹ آئی کیوب قمر نے چاند کے تین چکر کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد مدار سے ابتدائی تصاویر بھیج دیں
-
بلاول بھٹو زرداری سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹرروبینہ خالد کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.