نوشہرہ پولیس نے سرکاری افسران کو بلیک میل کرنے اور کیاسک سنٹر کے ذریعے عوام سے لاکھوں روپے ہڑپ کرنے والے نوسرباز جعلی صحافی کو تین ایم پی او کے تحت گرفتار کرکے ہری پور جیل بجھوا دیا

ہفتہ 30 جنوری 2016 21:08

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جنوری۔2016ء) نوشہرہ پولیس نے سرکاری افسران کو بلیک میل کرنے اور کیاسک سنٹر کے ذریعے عوام سے لاکھوں روپے ہڑپ کرنے والے اکوڑہ خٹک کے نوسرباز جعلی صحافی کو تین ایم پی او کے تحت گرفتار کرکے ہری پور جیل بجھوا دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او نوشہرہ واحد محمود کی خصوصی ہدایت پر سرکاری افسران کو بلیک میل کرنے اور نادرا کیاسک سنٹر کے ذریعے عوام سے لاکھوں روپے ہڑپ کرنے اور نوشہرہ کے سینئر صحافیوں کو دھمکیاں دینے پر نوشہرہ او ر اکوڑہ خٹک پولیس نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے نوسرباز جعلی صحافی فرحت شاہ کو 3ایم پی او کے تحت ایک ماہ کیلئے گرفتار کرکے ہری پورسنٹرل جیل بجھوا دیاگیا ہے خیبرپختونخوا کے سینئر صحافیوں کی شکایت پر نوسرباز اور جعلی صحافیوں کے خلاف کاروائی شروع کردی گئی ہے کیونکہ بعض نوسرباز اور جعلی صحافی سرکاری افسران اور سینئر صحافیوں کو بلیک میل کرکے دھمکیاں دے رہے ہیں اس کاروائی پر خیبرپختونخوا کے سینئر صحافیوں نے صوبائی حکومت اور اعلیٰ سرکاری افسران کا شکریہ ادا اور ان کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :