وزیر داخلہ چوہدری نثار کے بیان کہ فاٹا کے عوام پاکستانی نہیں سے ایک کروڑ قبائلیوں کی دل آزاری ہوئی ‘قبائل انتہائی محب وطن ہیں جب بھی ملک پر کسی قسم کی مشکل آئی ہے تو فاٹا کے عوام نے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا گیا ہے آج فاٹا جس مشکلات سے دوچار ہے یہ ضیاء اور نواز حکومت کے غلط پالیسیوں کی برکات و تبرکات ہیں ‘ چوہدری نثار اپنے الفاظ واپس لیں

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 41 سے سا بق امیدوار اور پیپلز پارٹی جنوبی وزیرستان کے صدر امان اﷲ وزیر کی پریس کانفرنس

ہفتہ 30 جنوری 2016 21:07

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جنوری۔2016ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 41 سے سا بق امیدوار اور پیپلز پارٹی جنوبی وزیرستان کے صدر امان اﷲ وزیر نے پریس کانفرنس کرنے کے دوران وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان پر برس پڑے اور کہا کہ جمعرات کے روز انکا بیان ناقابل برداشت تھا کیونکہ وزیر داخلہ نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ فاٹا کے عوام پاکستانی نہیں ہیں جس سے ایک کروڑ قبائل کی دل آزاری ہوئی ہے ‘قبائل انتہائی محب وطن ہیں جب بھی ملک پر کسی قسم کی مشکل آئی ہے تو فاٹا کے عوام نے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا گیا ہے آج فاٹا جس مشکلات سے دوچار ہے یہ ضیاء اور نواز حکومت کے غلط پالیسیوں کی برکات و تبرکات ہیں ‘وزیر داخلہ چودھری نثار کو چاہئے کہ اپنے الفاظ واپس لے لیں ورنہ ہمارے ہاتھ انکے گریبان تک پہنچ جائنگے انہوں نے پریس کانفرنس میں وزیر اعظم نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ چودھری نثار کو فوری طور پر وزارت سے ہٹادیاجائے اگر انکو ہٹا نہ دیا گیا تو فاٹا کے ایک کروڑ عوام وزیر داخلہ کیخلاف احتجاجی اور جیل بھرو تحریک چلائیں گے اور اسلام آباد ڈی چوک پر دھرنا دینگے اور دھرنا اس وقت تک جاری رہے گا جب تک وزیر داخلہ اپنا عہدہ نہ چھوڑے ۔