لیفٹیننٹ جنرل محمدشریف یفتالی کی قیادت میں افغان نیشنل آرمی کے آٹھ رکنی وفد کادورہ کور ہیڈکوارٹر پشاور

دوران ملاقات باہمی دلچسپی اور بارڈر سیکورٹی کو بڑھانے اوردونوں اطراف مزید مربوط کرنے پر تبادلہ خیال ہوا ۔ کور ہیڈکوارٹر پشاور آمد پر وفد نے یاد گار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی

ہفتہ 30 جنوری 2016 20:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جنوری۔2016ء) لیفٹیننٹ جنرل محمدشریف یفتالی کی قیادت میں افغان نیشنل آرمی کے آٹھ رکنی وفد نے کور ہیڈکوارٹر پشاور کا دورہ کیا اور کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان سے ملاقات کی ۔دوران ملاقات باہمی دلچسپی اور بارڈر سیکورٹی کو بڑھانے اوردونوں اطراف مزید مربوط کرنے پر تبادلہ خیال ہوا ۔

(جاری ہے)

قبل ازیں کور ہیڈکوارٹر پشاور آمد پر وفد نے یاد گار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی اور پاک آرمی کی دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو سراہا ۔چیف آ ف آ رمی سٹاف جنرل راحیل شریف کے حالیہ افغانستان کے دورے کے موقع پر یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ دو نو ں ممالک کے کو ر کمانڈر باہمی ملا قاتیں کر یں گے تا کہ بارڈر مینجمنٹ کو بہتر بنایا جا سکے، مو جو دہ افغان نیشنل آ رمی کے وفد کا دورہ انھی کو ششوں کا نتیجہ ہے۔

متعلقہ عنوان :