لاڑکانہ :بھینس کالونی کے رہائشی محنت کش کی مبینہ گرفتاری کے خلاف ورثاکا پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 30 جنوری 2016 20:18

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جنوری۔2016ء) لاڑکانہ شہر کے بھینس کالونی کے رہائشی محنت کش کی مبینہ گرفتاری کے خلاف ورثائے نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقعے پر راحب چانڈیو، عبدالستار چانڈیو اور دیگر نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ 4 دن قبل رانجھن چانڈیو علاقے کے ایک ہوٹل میں تھے جہاں سے پولیس نے اسے گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ہے جس کے باعث ہم گھر والے شدید پریشانی میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ مظاہرین نے ڈی آئی جی لاڑکانہ، ایس ایس پی سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ رانجھن چانڈیو کی گرفتاری ظاہر کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔