لاڑکانہ :مصنف پروفیسر مختار احمد سموں کی 28 سالہ تعلیمی خدمات کے اعتراف میں تاج پوشی کی تقریب کا انعقاد

ہفتہ 30 جنوری 2016 20:16

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جنوری۔2016ء) لاڑکانہ کے مشہور تعلیم دان، ادیب، سماجی کارکن، شاعر اور مصنف پروفیسر مختار احمد سموں کی 28 سالہ تعلیمی خدمات کے اعتراف کے طور پر ان کی تاج پوشی کی تقریب شہر کے نظامانی لیبر ہال میں منعقد کی گئی۔ جس میں جان داد، ایڈیشنل کمشنر سلطان احمد کوسو، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لیاقت علی بھٹی، ڈاکٹر پرہ سکینہ گاد اور دیگر نے ان کی تاج پوشی کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جان دادا نے کہا کہ ماں کی طرح استاد کی عظمت بھی تمام اہم ہے، مختیار احمد سمون تعلیم کے ہیرو ہیں۔ علی اکبر چوہان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پروفیسر مختیار سموں ایک اعلیٰ شخصیت کے مالک ہیں جنہوں نے اپنے علم اور ادب سے لاڑکانہ کو روشن کیا ہے۔ ایڈیشنل کمشنر احمد سلطان کوسو نے کہا کہ مختیار سموں کی شخصیت تمام اہم ہے اور اور ہم انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لیاقت علی بھٹی نے کہا کہ استاد کی عظمت اور یہ تاج پوشی دیکھ کر میں بہت متاثر ہوا ہوں۔ ڈاکٹر سکینہ گاد نے کہا کہ پروفیسر مختیار سموں سچ میں لاڑکانہ کے ہیرو ہیں جنہوں نے نوجوانوں کو تعلیم کے زیور سے مالامال کرکے انہیں بہتر تربیت بھی دی۔ اس موقعے پر تقریب سے ڈاکٹر بشیر شاد، کریم بلوچ، افضل شیخ سمیت دیگر نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ تقریب میں مختلف اسکولوں کے طلبہ و طالبات نے ٹیبلوز پیش کرتے ہوئے خود داد حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :