نام نہاد تحقیقاتی کمیٹی کو حکومتی نااہلی کا ملبہ باچا خان یونیورسٹی کی انتظامیہ پر گرانے کی اجازت نہیں دی جائیگی، زاہد خان
اُصولی طور پر کمیٹی بذات خود قابل محاسبہ ہے ،تحقیقات کو کلی طور پر مسترد کرتے ہیں،پیشگی اطلاعات، خطرات کے پس منظر میں یونیورسٹی کو تحفظ فراہم کرنا حکومتی اداروں کی ذمہ داری تھی،رہنماء عوامی نیشنل پارٹی
ہفتہ 30 جنوری 2016 20:14
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جنوری۔2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد خان نے باچا خان یونیورسٹی پر کیے گئے حملے کی جوڈیشل انکوائری کے مطالبے کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے معاملے کی تحقیقات کیلئے ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں جو کمیٹی قائم کی ہے اس سے غیر جانبدارانہ کردار کی اس لیے توقع نہیں کی جا سکتی کہ وہ انتظامیہ کا حصہ ہے اور اُصولی طور پر اس کمیٹی کے ارکان خود قابل محاسبہ ہیں۔
اے این پی سیکرٹریٹ سے جاریکردہ بیان کے مطابق زاہد خان نے کمیشن کے قیام تحقیقات اور کارکردگی پرشدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے کلی طور پر مسترد کر دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ اے پی ایس اور باچا خان یونیورسٹی کے سانحات کا جوڈیشل کمیشن کے ذریعے تحقیقات کی جائیں تاکہ ذمہ داران کا تعین کیا جا سکے اور والدین ، متاثرین کے مطالبے کی بنیاد پر ان کی داد رسی بھی ہو۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.