دینی مدارس کا ہر صورت بھرپور تحفظ کریں گے ، مولانا فضل الرحمن
باچاخان یونیورسٹی پشاور کے سانحہ کے بعد ہمیں اپنی خامیوں اور کوتاہیوں پر بھی نظر دوڑانے کی ضرورت تھی ٗمیڈیا سے گفتگو
ہفتہ 30 جنوری 2016 20:13
خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جنوری۔2016ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ دینی مدارس کا ہر صورت بھرپور تحفظ کریں گے وہ کبیروالا میں طلباء کے اجتماع سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دینی مدارس اور مخیر شخصیات کے چندے سے چل رہے ہیں۔
(جاری ہے)
بیرون ممالک سے فنڈز لینے کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے اور ویسے بھی بیرون ملک سے فنڈز لینا کوئی جرم نہیں ہے اگر جرم ہے تو وطن عزیز میں غیر ملکی فنڈنگ سے سینکڑوں کی تعداد میں جو این جی اوز اسلام اور پاکستان کی نظریاتی اساس و اقتدار کے خلاف کام کررہی ہیں، ان کے خلاف اقدامات کیوں نہیں اٹھائے جارہے ۔
چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے اپنی مدت ملازمت میں توسیع نہ لینے کا اعلان کیا ۔ دوسروں پر الزامات دھرنے سے پہلے ہمیں اپنی دو عملی پر بھی غور کرناہو گا، واجپائی نے پاکستان کا دورہ کیا اسکے بعدکارگل ہو گیا، مودی کے دورہ کے بعد سانحہ پٹھان کوٹ ہو گیا باچاخان یونیورسٹی پشاور کے سانحہ کے بعد ہمیں اپنی خامیوں اور کوتاہیوں پر بھی نظر دوڑانے کی ضرورت تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.