شہدا کی قربانیوں کی بدولت امن قائم ہوا،مینگورہ کمانڈنگ افیسر

Zeeshan Haider ذیشان حیدر ہفتہ 30 جنوری 2016 19:56

سوات(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 30 جنوری۔2015ء) مینگورہ کمانڈنگ افیسر لیفٹیننٹ کرنل علی یاسر نے کہا ہے کہ شہدا کی قربانیوں کی بدولت امن قائم ہوا ہے جس کسی بھی صورت خراب نہیں ہونے دینگے مینگورہ میں اصلاحی امن کمیٹی ملاکنڈ ڈویژن کے چیئر مین حاجی محمد زبیر کی رہائش گاہ پر شہدائے سوات ،چارسدہ یونیورسٹی اور اے پی ایس کو خراج تحسین پیش کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوات میں امن قربانیوں کی بدولت قائم ہوا ہے اور یہاں کے عوام ،سیکورٹی فورسز اور پولیس نے جو قربانیاں دی ہیں ان کو کسی بھی صورت میں رائیگاں نہیں جانے دینگے انہوں نے کہا کہ شہید مرتا نہیں اور اسکا ثبوت یہ ہے کہ آج وہ پورے ملک کے عوام انکو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے متحد ہے اس موقع پر اصلاحی کمیٹی ملاکنڈ ڈویژن کے چیر مین حاجی محمد زبیر خان ،امن کمیٹی کے سربراہ انعام الرحمن گلدا اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج ،پولیس اور سوات کے شہداکو خراج تحسین پیش کیا اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔

متعلقہ عنوان :