سوات میں چوکیداروں کی تربیت

Zeeshan Haider ذیشان حیدر ہفتہ 30 جنوری 2016 19:56

سوات(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 30 جنوری۔2015ء ) پولیس کی جانب سے تعلیمی اداروں کے سیکیورٹی گارڈزاور چوکیداروں کو دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے تربیت کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

،200سے زائد سیکیورٹی گارڈز اور چوکیداروں کو اسلحے کے استعمال اور فائرنگ سمیت دشمن سے لڑنا سکھایا جارہا ہے کانجو ٹاؤن شپ میں گارڈز کی تربیت کے لئے خصوصی کیمپ قائم کیا گیا ہے جہاں پر پولیس کی ماہرین نہ صرف تعلیمی اداروں کے گارڈز اور چوکیداروں کو اسلحے کے استعمال پر بندوق کے کھولنے اور ضروری مرمت کی تربیت بھی دے رہے ہیں ،گارڈز اور چوکیداروں سے ہدف کو نشانہ بنانے کے لئے فائرنگ بھی کرائی جاتی ہیں اور مختلف گر بھی سکھائے جاتے ہیں ،اس موقع پر ڈی ایس پی کبل سرکل باچا حسین نے میڈیا کو بتایا کہ سوات پولیس نے اس سے قبل بھی ایک ہزار کے قریب گارڈز اور چوکیداروں کو تربیت دی تھی اور اب سانحہ چارسدہ کے بعد دوبارہ یہ سلسلہ شروع کردیا گیا ہے اور اس وقت سوات یونیورسٹی سمیت نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں کے دو سو کے قریب گارڈزاورچوکیداروں کو تربیت دی جارہی ہے ،اس موقع پر تربیت پانے والے گارڈز اور چوکیداروں کا حوصلہ بلندتھا اور اپنے لئے اس ٹریننگ کو مفید اور کا رگر قراردیتے ہوئے انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ تعلیمی اداروں اور بچوں کی حفاظت کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :