وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس ،رنگ روڈ کے قریب کلچرل پویلین بنانے کی منظوری
پنجاب حکومت نے شہباز شریف کی قیادت میں ہارٹیکلچرکو فروغ دیکرشہروں کو پھولوں کے ذریعے خوبصورت بنایا ‘ خواجہ سعد رفیق
ہفتہ 30 جنوری 2016 18:54
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جنوری۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت یہاں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں لاہور سمیت صوبے کے بڑے شہروں کو ہارٹیکلچر کے ذریعے سرسبز بنانے کے پلان پر پیش رفت کا جائزہ لیاگیااور رنگ روڈ کے قریب ڈیرہ گجراں میں کلچرل پویلین بنانے کی منظوری دی گئی۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت صوبے بھر میں منصوبوں کو ہارٹیکلچر کے ذریعے خوبصورت اور دیدہ زیب بنارہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ شجرکاری مہم کے تحت پودے لگانے کے ساتھ ان کی دیکھ بھال بھی ضروری ہے اوراس مقصد کیلئے موثر اقدامات ہونے چاہئیں۔سڑکوں کے ساتھ جہاں مناسب جگہ موجود ہے وہاں گرین بیلٹس بنائی جائیں اوریہ گرین بیلٹس اس انداز سے بنائی جائیں کہ راستے تنگ نہ ہوں ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ شہروں کو پودوں اورپھولوں سے مزین کرکے خوبصورت بنانے پر توجہ دی جائے۔
اورنج لائن میٹروٹرین کے روٹ پر ہارٹیکلچر کا جامع پلان مرتب کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شاہدرہ سے رائیونڈ تک ریلوے ٹریک پر گرین بیلٹس بنانے کی تجویز کا جائزہ لیا جائے ۔ ڈرینوں کے دونوں جانب سڑکوں کے اردگردہارٹیکلچر کے حوالے سے پلان مرتب کیا جائے اوراس ضمن میں ایل او ایس ڈرین کے ماڈل کو اپنا یا جائے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ لاہورمیں فارسٹ پارک کے قیام کیلئے اراضی کی نشاندہی کاکام جلد مکمل کیا جائے اور صوبے کے دیگر بڑے شہروں میں بھی فارسٹ پارکس کے قیام کیلئے اراضی کی نشاندہی کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ بڑے شہروں میں بھی کلچرل پویلین بنانے کی منصوبہ بندی کر کے تجاویز پیش کی جائیں اور بڑی سڑکوں کے ساتھ نجی و سرکاری عمارتوں کی دیواروں کو ہارٹیکلچر کے ذریعے خوبصورت بنانے کا کام تیزکیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ٹھوکر نیاز بیگ سے جلوتک نہر کے دونوں جانب پکنک پوائنٹس اوربچوں کے لئے تفریحی سہولتوں کے مقامات بنانے کیلئے جامع پلان مرتب کر کے پیش کیا جائے۔وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پنجاب حکومت نے شہبازشریف کی قیادت میں صوبے میں ہارٹیکلچرکو فروغ دیا ہے ۔ لاہور سمیت دیگر بڑے شہروں کو آپ نے پھولوں کے شہر بنادیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ شاہدرہ سے رائیونڈ تک ریلوے ٹریک پر گرین بیلٹس بنانے کیلئے محکمہ ریلویز ہر ممکن تعاون کرے گا۔ خواجہ احمد حسان،سیکرٹری جنگلات،وائس چیئرمین پی ایچ اے افتخار احمد ،کمشنر لاہور ڈویژن،ڈی جی پی ایچ اے ،ایم ڈی واسا،سی ای او لیسکو،ایم ڈی نیسپاک اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق خصوصی طور پر اجلاس میں شریک ہوئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.