پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار کلینیکل سائیکالوجی کے زیر اہتمام محفلِ میلاد کا انعقاد

Zeeshan Haider ذیشان حیدر ہفتہ 30 جنوری 2016 18:47

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 30 جنوری۔2015ء) پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار کلینیکل سائیکالوجی کے زیر اہتمام محفل ِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈائریکٹر سنٹر پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ کوثر، فیکلٹی ممبران، طلباؤ طالبات اور ملازمین نے شرکت کی۔تقریب میں حمدیہ کلام، تقاریر اور حضرت محمد ؐ کی شان میں نعتیں پڑھی گئیں۔

(جاری ہے)

اپنے خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ کوثر نے حاضرین محفل کو ان کی بھرپور شرکت پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔

بعد ازاں سابق ڈائریکٹر سنٹر فار کلینکل سائیکالوجی ڈاکٹر حامد شیخ (مرحوم) کیلئے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا اور ان کی مغفرت کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ تقریب کے اختتام پر ملک کی سلامتی اور امت مسلمہ کی ترقی کیلئے بھی دعا ہوئی۔

متعلقہ عنوان :