جماعت اسلامی نے یونیورسٹیوں میں تبلیغی جماعت کے داخلہ پر پابندی کی مذمت کردی

Zeeshan Haider ذیشان حیدر ہفتہ 30 جنوری 2016 18:47

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 30 جنوری۔2015ء) ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے یونیورسٹیوں میں تبلیغی جماعت کے داخلہ پر پابندی کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے حکمرانوں کو اپنے لبرل تشخص کے لیے اب تبلیغی جماعت بھی ناقابل قبول ہو گئی ہے ، حالانکہ تبلیغی جماعت سیاست میں بھی براہ راست حصہ نہیں لیتی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ تعلیمی اداروں کے تحفظ میں ناکامی کے نتیجہ میں حکمران وی آئی پی کلچر اور پورے شاہی خاندان کے تحفظ پر ہزاروں اہل کاروں کی تعیناتی اور کروڑ وں روپے کے بجٹ ترک کرنے کے لیے تیار نھیں لیکن بوکھلاہٹ میں تبلیغی جماعت پر ہی پابندی لگا رہے ہیں جس پر بھارت سمیت غیر مسلم ممالک میں بھی پابندی نہیں ہے ۔حکمرانوں کے ایسے رویے دہشتگردی میں اضافہ کا سبب بن سکتے ہیں اور معاشرے میں موجود تضادات اور حکمرانوں کے منافقانہ طرز عمل اور غیر حقیقی سوچ کی وجہ سے شدید ردعمل کے خدشات بڑھ رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :