وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کاآل راؤنڈر شاہدآفریدی کے سسر کے انتقال پر اظہار تعزیت

Zeeshan Haider ذیشان حیدر ہفتہ 30 جنوری 2016 18:40

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 30 جنوری۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے قومی کرکٹر اورآل راؤنڈر شاہدآفریدی کے سسر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔